شوبز

عائزہ خان نے کس کے لیے یہ پیغام جاری کیا؟ چاہنے والے یہ جان کر حیران رہ جائیں گے

عائزہ خان
Written by Maher Fahad

نیوز ڈیسک !  پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈرامو ں میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو اُنہوں نے خصوصی طور پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ریکارڈ کیا ہے

۔عائزہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’وہ اُن تمام لوگوں کی شُکر گُزار ہیں جو اُن سے محبت کرتے ہیں، اُن کے کام کو سراہاتے ہیں اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں وہ تمام پیغامات دیکھتی ہوں جو آپ روزانہ مجھے بھیجتے ہیں اور اُنہیں پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ مجھ سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔‘عائزہ خان نے لکھا کہ ’میں اپنے کام اور فیملی کی مصروفیت کی وجہ سے ہر ایک مداح کو ذاتی طور پر جواب نہیں دے سکتی ہوں لہٰذا میں نے آپ سب سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے صبح سویر ے یہ پیغام ریکارڈ کروایا۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میرے مداحوں کی محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔‘عائزہ خا ن نے 19 گھنٹے قبل یہ ویڈیو پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے اب تک 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

 

About the author

Maher Fahad

Leave a Comment