شوبز

مریم نوازکا بیان وینا ملک اور حنا پرویزبٹ آمنے سامنے نازیبا جملوں کا تبادلہ

مریم نواز
Written by Maher Fahad

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )2دن پہلے مریم نواز کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کے پیچھے فوج، آگے نواز شریف تھے، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے انتقام نہیں ، احتساب ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹیرینز، اراکین صوبائی اسمبلی، انتخابی امیدواروں اور کارکنوں سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہی تھی

۔وینا ملک جو کہ مسلم لیگ ن کے ناقدین میں شامل ہیں انہوں نے لیگی رہنما کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں فوجی جوان کسی سرچ آپریشن کے دوران ڈاگ سنفنگ کا عمل سر انجام دے رہے ہیں،اداکارہ نے ساتھ میں لکھا کہ واقعی”فوج پیچھے تھی وہ آگے تھا”وینا ملک کے اس ٹویٹ کو کوٹ کر کے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ ”نواز شریف کی بات ہو رہی تھی آپ کے والد کی نہیں تصویر تبدیل کرو”جس کے جواب میں وینا ملک نے انہیں مخاطب کرنے کیلئے تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے موقف پر ڈٹے رہنا ہی مناسب سمجھا۔

About the author

Maher Fahad

Leave a Comment