شوبز

ناصر خان جان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی سے شادی کرنے کا اعلان

ناصر خان جان
Written by Maher Fahad

نیوز ڈیسک !   پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، سوشل میڈیا سٹار کا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔ناصر خان جان نے اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر نکاح کی خوشخبری ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آخر کار میری منگنی ہوگئی‘۔ اپنے پیغام میں ناصر خان جان کا کہنا تھا

کہ ’میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔‘ >سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں چاہنے والوں کو بھی انہوں نے اپنے نکاح میں مدعو کیا۔ >ناصر خان جان نے لکھا کہ میں اس تقریب میں تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ کب وہ مجھ تک کھلے میں آ تاہے ممتاز اطہر اپنے پسندیدہ سٹار کی جانب سے یہ خوشخبری سن کر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ سیاستدان GHQ کے باہر لائن بنا کر کیوں کھڑے رہتے ہیں؟ جاوید ہاشمی کی آواز میں جنرل ضیاء الحق کے بیٹے سے یاسر شامی کا خصوصی انٹرویو واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق تصور کیے جاتے ہیں۔ ان کی ہر ویڈیو اور پوسٹ کے جواب میں لوگ انہیں برا بھلا کہتے ہیں،کچھ کمنٹس میں تو انہیں مرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور متنازع بنادیا جاتا ہے۔ >مزید ڈیلی بائیٹس

About the author

Maher Fahad

Leave a Comment